میرا کراچینمایاں

فیڈریشن کو مضبوط کرنے کے لئے علاقائی زبانوں اور کلچر کو اہمیت دی جائے, احمد شاہ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ فیڈریشن کو مضبوط کرنے کے لئے علاقائی زبانوں اور کلچر کو اہمیت دی جائے تاکہ ملک کی اکائیوں کو احساس ہو کہ ان کے مسائل پر توجہ اور ان کے کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔ اکائیوں کے اگر سارے مسائل حل نہ بھی ہوں تو ان کی احاس محرومی ختم کرنے کے لیے ریاستی سطح پر اقدامات کرنا لازمی ہے ۔یہ کام آرٹس کونسل نے شروع کیا ہوا ہے ہم نے آردو کانفرنس میں علاقائی زبانوں کو اسی سوچ کے تحت شامل کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرس مس کا کیٹ کاٹنے کے بعد پینل کی جشن کامیابی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے عہدیدار اور اراکین گورننگ باڈی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک عظیم دن ہے ..بابائے قوم کی سالگرہ ہے جنہوں نے ہمیں یہ ملک حاصل کر کے دیا ۔اس دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو بابائے قوم کے ویژن کے مطابق ترقی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کو ہمارے ملک میں میرے اور آپ جیسے پورے حقوق حاصل ہیں یہ سال بہت غم صدمے دے کر گیا ہے۔ ہمارے بہت سارے ممبر اور ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے۔لیکن ہم نے امید نہیں چھوڑی ..حوصلہ نہیں ٹوٹنے دیا۔ یہ ایک تجدید عہد وفا کا دن ہے..ہم اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی نہیں بھولے اور نہ بھولیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آرٹس کونسل کے تمام ممبران کا شکرز گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر اعتماد کیا ہم آپ کی آرٹس کونسل کو بین الاقوامی ادارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے عالمی اردو کانفرنس شروع کی تب ملک میں کوئی فیسٹیول نہیں ہوتا تھا۔ اس کے بعد پورے ملک میں ہونے لگے۔آحمد شاہ نے کہا کہ بارہ اردو کانفرنسس کو وہ پذیرائی نہیں ملی جو تیرہویں اردو کانفرنس کو ملی اس کانفرنس کی کارروائی آنٹر نٹ پر پوری دنیا نے دیکھی ہم نے علاقائی زبانوں اور کلچر کو اس کانفرنس میں شامل کر کے ملک میں نفرتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی اور ایسی کوشش جاری رکھیں گے ۔ بعد ازاں موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا جو دیر تک جاری رہا ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close