ادھر اُدھر کینمایاں

علی سدپارہ کی تلاش کا مشن چوتھے روز میں داخل

اسلام آباد: محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ اس متعلق موسم ٹھیک رہا توآج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے- ٹو کی بلند ترین سطح پرلاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی۔ جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوہ پیماوٴں کی تلاش کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close