جرائمنمایاں

پیسوں کے تنازعہ پر مالک کو قتل کرنے والا ملازم نعش کو ٹھکانے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار

کلری پولیس نے پیسوں کے تنازعہ پر مالک کو قتل کرنے والا ملازم نعش کو ٹھکانے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس پارٹی نے زبیدہ ٹیرس فرسٹ فلور گلی نمبر 5 ماما ہوٹل کے قریب کچھ لوگوں کو ایک قالین میں لپٹی چیز کو ایک جگہ سے دوسری منتقل کرتے ہوئے مشکوک پاکر روکا اور تلاشی لی تو اس قالین میں سے ایک نعش برآمد ہوئی مقتول کو کسی تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا تھا پولیس نے نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا مقتول کی شناخت نوید خان ولد محمد خان عمری 29 سالہ معلوم ہوئی ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم عبدالستار عرف راشد اور مقتول کی آپس میں کچھ پیسوں کی رنجش تھی جس پر ملزمان نے ملکر نوید خان کو قتل کیا اور کسی نہ معلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے

گرفتار ملزمان میں آصف ولد غلام مصطفی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جب کہ ایک ملزم عبدالستار عرف راشد ولد غلام مصطفی موقع سے فرار ہے, جس کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close