میرا کراچینمایاں

اندھیر نگری چوپٹ راج،کرپشن میں ملوث افسر ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ بلدیہ وسطی تعینات

 محکمہ بلدیات سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، کرپشن میں ملوث افسر جاوید الرحمان کلوڑ کو ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ بلدیہ وسطی تعینات کردیا گیا- جاوید الرحمان کلوڑ کو کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کیاگیا تھا مگر بااثر معطل افسر کو ایک بار پھر قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ بلدیہ وسطی کی بڑی کرسی سونپ دی گئی

یہاں یہ بات بھی انتہائی قابل ذکر ہے کہ کرپش زدہ افسر کی تعیناتی کا انتہائی جلد بازی میں جاری کیا گیا لیٹر میں کئی غلطیاں پائی گئیں- جاوید الرحمان کلوڑ کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں سابق ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ شمعونہ صدف کو گریڈ 18کے بجائے گریڈ16 لکھا گیا- اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر بلدیات کب اس سارے معاملہ کا نوٹس لیتے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close