روشن پاکستاننمایاں

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغاز

خصوصی رپورٹ (بادشاہ خان)

دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

سالانہ امتحانات میں تین لاکھ پینتالیس ہزار چونتیس طلبہ و طالبات شرکت کریں گے
,ملک بھر میں 2354 امتحانی مراکز قائم کر دئیے گئے,16081افراد پر مشتمل امتحانی عملہ اور نگران خدمات سرانجام دیں گے

گزشتہ سال کے مقابلے میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں تقریبا 9 فیصد اضافہ,
کروناکی وبا سمیت دیگر ملکی غیر یقینی صورتحال میں تعلیمی عمل حسب معمول جاری رہا اور اب امتحانات حسب روایت انعقاد پذیر ہوں گے

حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے 74605طلبہ وطالبات اس کے علاوہ ہیں جن کے امتحانات اسی ہفتے اختتام پذیر ہوچکے۔
,صدر وفاق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کی طرف سے امتحانات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا

دینی مدارس کے سب سے بڑے نیٹ ورک اورامتحانی بورڈوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 20مارچ سے شروع ہوکر 25مارچ تک جاری رہیں گے ان امتحانات میں متوسطہ(مڈل) تا عالمیہ(ایم اے) تک کے درجات کے طلبہ و طالبات کا امتحان ہوگا-
وفاق المدارس کے امتحانات کی خصوصیت یہ ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک ہی پرچے اور ایک ہی نظام کے تحت امتحان لیا جاتا ہے جس میں بوٹی مافیا یا کسی قسم کی بدنظمی کا تصور تک نہیں-اس سال عمومی طور پر ملک بھر میں تعلیمی نظام متاثر رہا اور طلبہ و طالبات کی پڑھائی نہ ہوسکی جبکہ دینی مدارس میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا اور اب حسب معمول سالانہ امتحانات انعقاد پذیر ہورہے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ برس جب کرونا وبا کی صورت حال خاصی تشویشناک تھی تب بھی وفاق المدارس نے ایس او پیز کے تحت ماڈل امتحانات کا انعقاد کروا کر ریکارڈ قائم کیا تھا-اس سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام انعقاد پذیر امتحانات میں تین لاکھ پینتالیس ہزار چونتیس طلبہ و طالبات شرکت کریں گے-یہ امتحانات مڈل تا ایم اے سطح کی کلاسز کے ہوں گے اور ملک بھر میں ایک وقت ایک پرچہ نظام کے تحت انعقاد پذیر ہوں گے-ملک بھر میں 2354 امتحانی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں جن میں 16ہزار سے زائد افراد پر مشتمل امتحانی عملہ نگرانی اور انتظامات کی ذمہ داری سرانجام دے گا-یاد رہے کہ حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے چوہتر ہزارچھے سوسات خوش نصیب طلبہ و طالبات کی تعداد اس کے علاوہ ہے جن کے امتحانات کا سلسلہ رواں ہفتے ہی بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا-
ایک سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال امتحان میں شریک طلبہ و طالبات کی تعداد میں تقریبا 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close