قومینمایاں

ملک بھر میں مزید ایک ہزار 895 افراد میں کورونا کی تشخیص ،39 جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30139 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے 1895 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10350 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ88529 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1779 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 442457 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35722 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 218597 ہوگئی ہے جب کہ 3611 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 140714 ہے اور 4124 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18247 اور ہلاکتیں 185 ہوچکی ہیں۔پاکستان میں کورونا مزید 53 افراد کی جان لے گیاخیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59484 اور 1675 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8357 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 226 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4867 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close