قومینمایاں

ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ

 ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 2 ہزار 253 نئے مریض سامنے آّئے ہیں جب کہ 92 افراد اس وبا کے ہاتھوں دم توڑ گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مجموعی طور پر 46 ہزار 726 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 253 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی، اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی مجھموعی شرح 4.82 فی صد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 افراد میں کورونا تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 92 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں سے 45 مریض مختلف اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز پر تھے، گزشتہ روز پنجاب میں کورونا کے 51 ، خیبر پختونخوا میں 20 ، سندھ میں 16 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 62 ہزار 295 ہے، جن میں 4 ہزار 723 مریض اسپتالوں میں داخل ہیںم اسپتالوں میں داخل کوررونا کے 522 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close