قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد انتقال کر گئے ہیں

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
این سی او سی کی یومیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 36 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 896 ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 392 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہوگئی ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 338 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 98 ہیں۔
تاہم پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 371 ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close