Uncategorizedقومینمایاں

کورونا وائرس سے آج مزید 51 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 51 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 13390 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 598182 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 4، اسلام آباد میں 4، پنجاب میں کورونا سے 33 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے 1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13390 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4452 ، بلوچستان میں 202 ، خیبرپختونخوا میں 2138، آزاد کشمیر میں 317 ،اسلام آباد میں 516، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 5662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 33 مریض دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 5662 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close