قومینمایاں

کورونا سے آج مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12963 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 581755 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 19، پنجاب میں کورونا سے 28 خیبرپختونخوا میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12963 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4372 ، بلوچستان میں 200 ، خیبرپختونخوا میں 2091، آزاد کشمیر میں 306 ،اسلام آباد میں 501، گلگت بلتستان میں 102، پنجاب میں 5391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 19 مریض دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 4372 ہوگئی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close