قومینمایاں

ملک بھر میں مزید 53 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کی یومیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 258 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار497 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1277 ہوگئی ہے جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار493 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close