قومینمایاں

ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1805 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 535135 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1805 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 854 ، اسلام آباد میں 102، بلوچستان میں 4، پنجاب میں 607 ، خیبرپختونخوا میں 208 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 242053 ، بلوچستان میں 18754 ، خیبرپختونخوا میں 65740 ،اسلام آباد میں 40815 ، گلگت بلتستان میں 4901، پنجاب میں 154017 اور آزاد کشمیر میں 8855 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 854 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 242053 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close