قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 61 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 61 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 61 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2315 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی۔
ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 22 ہزار 792 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 867 مریض صحت یاب ہوچکے۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 823 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 314 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 468 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 53 ہزار 41 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجابزمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 362 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 10 ہزار 220 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 853 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 73 ہزار 289 مریض صحت یاب ہوئےخیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 819 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3536 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 179 اموات اور 71 ہزار 104 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار 938 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 773 ہے۔ اسلام آباد میں 529 اموات ہوچکیں۔ 44 ہزار 636 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 247 جب کہ فحال کیسز کی 149 ہے۔ صوبے میں 202 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 896 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 161 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 794 ہے۔ آزاد کشمیر میں 322 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 45 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4965 جب کہ فحال کیسز 6 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4856 مریض صحت یاب ہوئے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close