ادھر اُدھر کینمایاں

پاکستان میں مزید 62 اموات اور ایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

 پاکستان میں مزید 62 اموات اور ایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 14 ہزار 951 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 948 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام آباد میں 481، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 188، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، بلوچستان میں 18 ہزار 891، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں0.56 فیصد ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close