قومینمایاں

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید67 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک  بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آرہی ہے  24 گھنٹوں کے دوران کورونا  نے مزید67 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4745 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,058,405 ہوگئی ہے جن میں سے 954,711 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 67 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close