قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 70 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 70 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ میں 2 لاکھ 78 ہزار 545، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77، بلوچستان میں 21 ہزار 743، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258، اسلام آباد میں 73 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 990، سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 134، اسلام آباد میں 665، بلوچستان میں 232، گلگت بلتستان میں 105 اور آزاد کشمیر میں 462 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close