قومینمایاں

ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے، 4213 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45254 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4213 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 79 افراد انتقال کر گئے جو 25 اپریل کے بعد ملک میں اموات کی سب سے کم تعداد ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 34146 تک جاپہنچے ہیں۔ جب کہ فعال کیسز کی تعداد 87953 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5842 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28044 ہو گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close