قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا سے 92 اموات،مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار سے تجاوز

ملک میں کورونا سے مزید 92 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2028 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 92 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.93 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں اور یہ تعداد 21022 تک جا پہنچی ہے، کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 52 ہزار 574 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close