کراچی فیڈرل بی ایریامیں تین ڈاکوؤں نے دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر شہری کونیچے گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک فور میں دن دیہاڑے ایک اور شہری لُٹ گیا، لٹیروں نے شہری سے دو لاکھ روپے چھین لئے۔ گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ موٹرسائیکل پر سوارتین لٹیرے ایک شہری کی موٹرسائیکل روک رہے ہیں، دو اسٹریٹ کرمنلز نے شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی جس پر ایک ڈاکو نے اس کو قابو کرتے ہوئے گرادیا۔ مزاحمت پر تینوں لٹیروں نے شہری پر تشدد بھی کیا، اس دوران ایک اور موٹرسائیکل سوار شہری مدد کو پہنچا لیکن ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپر اسے قریب آںے سے روکا اور پہلے والے شخص سے رقم چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی اورکورنگی کوملانےوالےپل پرڈاکوؤں کی ناکہ لگاکرلوٹ مار کی ، شاہ فیصل اورشرافی گوٹھ کے تھانہ حدود پر لڑتے رہے جبکہ مدعی گواہوں کو لے کر کبھی شرافی گوٹھ تو کبھی شاہ فیصل تھانے کے چکر لگاتے رہے۔