جرائمنمایاں

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ کی بچی کو بازیاب کرالیا

پولیس کے مطابق 3 ماہ کی بچی ہما کو1 ماہ قبل بہادر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچی کی ماں اور رشتے دار بچی کو معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال کے کر گئیں تھیں۔ جہاں اغوا کار خاتون بچی کو ماں سے دودھ پلانے کے بہانے لے کر فرار ہوگئی تھی۔

والدین کی جانب سے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانا نیو ٹاؤن اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔

پولیس نے 3 ماہ کی مسلسل تفتیش کے بعد اتوار 20 دسمبر کے روز کورنگی اسٹریٹ نمبر 5 کے علاقے میں کارروائی کرکے بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرلیا۔ بچی کو والدين کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پولیس کے سامنے دیئے گئے اقبالی بیان میں ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس نے بچی کو اس لیے اغوا کیا تھا، کیوں کہ اس کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close