قومینمایاں

چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتے دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتے دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ نے پہلی مرتبہ شرکت کی، جبکہ ویڈیو لنک کی خرابی کے باعث بعض وزراء کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020ء اور پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی primتشکیل نو کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں متعدد لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں، پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا، صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے اجلاس میں چینی کے بحران کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتے دینے کی منظوری دے دی۔

معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکوائری کمیشن کے بارے میں وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس پر قائم قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی جن میں لاک ڈاؤن کو 9 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن کے قائم مقام چیئر پرسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جبکہ قانونی مقدمات سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کی معاونت کے لیے پیکیج کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی کابینہ نے چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے 75 ارب روپے کے پیکیج کی توثیق کر دی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close