قومینمایاں

عوام نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیاتو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں

ے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو.

فاقی وزیر اسد عمر نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا تو بندشیں دوبارہ لگائی جاسکتی ہیں اگر بے احتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی ،امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے،عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹائیگر فورس کی مقامی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی ،صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹائگر فورس کو ضلعی انتظامیہ زمہ داریاں دے گی ،یوٹیلیٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی ،رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے۔

اسد عمر نے کہاکہ ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ،نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے ،تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close