Uncategorizedادھر اُدھر کینمایاں

رات 8 بجتے ہی کراچی نئی پابندیوں پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے سبب عائد مزید پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آج رات سے ایس او پیز پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

شام 6 بجے کراچی کے تمام کاروباری مراکز بند ہونے کے بعد شہریوں کو گھروں کی طرف جانے کے لیے دو گھنٹے کا وقت فراہم کیا گیا اور پولیس نے غیرضروری طور پر باہر نکلنے والے افراد کو وارننگ دے کر ان کے علاقوں کی طرف واپس کردیا محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کے ساتھ باہر جانے کی اجازت ہوگی، سندھ بھرمیں رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 10 سے زائد افراد کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے، گھر شادی ہال یا کسی بھی مقام پر 10 سے زائد افراد کی تقریب یا اجتماع نہیں ہوسکے گا۔ ہوٹلوں، ریسٹورینٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ریسٹورنٹس کو ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے اور ڈرائیو تھرو کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close