Home infotainment اٹلس ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

اٹلس ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

by admin
Spread the love

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ابے نوریاکی نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment