جرائمنمایاں

گلستان جوہر کے علاقے میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سرور کمانڈو نے بتایا کہ مدد گار 15 کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم قاسم کو گرفتار کر کے رکشہ قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نوعمر لڑکی کو زبردستی رکشے میں بیٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ لڑکی نے شور مچا دیا اور اہل محلہ جمع ہوگئے، پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close