جرائمنمایاں

شہر قائدمیں نجی بینک کے اے ٹی ایم پر ڈکیتی کی ناکام کوشش،ملزمان فرار

 شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ پراے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ملزم مبینہ طور پر رقم کی ٹرے نکالنے میں ناکام رہے۔

اے ٹی ایم توڑنے کا واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ واردات سے قبل ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے کو ڈھانپ دیا۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کا پہلا حصہ توڑ ڈالا تاہم تجوری کھولنے میں ناکام رہے۔

اے ٹی ایم کے اندر ٹرے میں بھاری رقم موجود تھی جسے ملزمان نکال نہ سکے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close