ادھر اُدھر کینمایاں

اے وی ایل سی نے چوری اور چھنی گئی گاڑیاں شہریوں کے حوالے کردیں

کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھنی ہوئی چھتیس (36) کاریں، چار سازگار رکشے اور پچیس (25) مو ٹر سا ئیکلیں ملک کے مختلف شہروں سے بر آمد کرکے مالکان کے سپر د کر دی گئیں۔

ّایس ایس پی،اے وی ایل سی، عارف اسلم راؤ کی جانب سے AVLC شریف آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھنی ہوئی چھتیس (36) کاریں، چار سازگار رکشے اور پچیس (25) مو ٹر سا ئیکلیں جو کہ AVLC کے مختلف افسران DIOs اور ریکوری ٹیم نے ملک کے مختلف شہروں سے بر آمد کیں جن میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ٹویوٹا کرولا، کورے، سوزوکی مہران اور سوزوکی پک اپ، رکشے اور مو ٹر سا ئیکلیں شا مل ہیں۔ تمام برآمد شدہ گاڑیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔ اپنی گاڑیاں وصول کرنے پر شہریوں نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے وی ایل سی کراچی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close