جرائمنمایاں

اے وی ایل سی کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

ایس ایس پی اے وی ایل سی کی خصوصی ھدایات پراے وی ایل سی، ملیر ڈویژن کی انٹیلیجنس بیس، سی سی ٹی وی فوٹیجز
و مو بائل ڈیٹا کی مدد سے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چھین کر بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو رکنی ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ معہ چھینا گیا مو با ئل فون گرفتار کر لیا
ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ ملکر مو ٹر سائیکل چھینتا اور بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے موقع پاتے ہی اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر کیش رقم، موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتا تھا
مزیدگرفتار ڈکیت نے اپنے دوسرے ساتھی کیساتھ مل کر شہری مبین اقبال سے بینک کے باہر اسلحہ کے زور پردو لاکھ روپے کیش، موبائل فون، ATM کارڈ اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے تھے
اس واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہے جس میں گرفتار ڈکیت ملزم کو بینک کے باہر کمپلیننٹ سے کیش، موبائل فون، ATM کارڈ اور ضروری کاغذات چھینتے ہو ئے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے
دعی مقدمہ نے بھی گرفتار ملزم کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں شناخت کر لیا ہے
گر فتار ڈکیت ملزم نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم، چوری، ڈکیتی کی درجنوں واردات کا انکشاف کیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close