جرائمنمایاں

اے وی ایل سی پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار

اے وی ایل سی پولیس کی جانب سے کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا ہے کہ ہم نے 07 موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان گرفتار کیے ہیں جن کے پاس سے چوری کی 03 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

 ملزمان  میں سعد ولد حسین، حمزہ  ولد عبدالعزیز، عبدالرحیم ولد سراج الحق ، نعمان ولد محمد لال، عاقب ولد اکرم، جہانزیب ولد عمران  اور  حسن عرف با بر ولد رستم علی  شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان  جرائم کے عادی ہیں اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد  وارداتوں میں  پو لیس کو مطلوب ہیں۔

 ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید موٹر سائیکلوں  کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close