کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بنک میں ڈکیتی واردات،ملزمان فرار Spread the love کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، مزاحمت پر 2 گارڈز کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ واردات شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں ہوئی۔ واردات میں 8 ملزمان شامل تھے جو 20لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے۔ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے گارڈز سمیت دیگر عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تکنیکی شواہد کی روشنی میں تفتیش سے ملزمان تک جلد پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ RELATED پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ شہر قائد کے باسیوں کیلیے بڑی خوشخبری چین سے 69 نئی بسیں کراچی پہنچ گئی کراچی والے ہوشیار ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا