شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

امریکا کا دورہ ابھی تک طے نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری

Spread the love
اسلام آباد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کا دورہ ابھی تک طے نہیں ہوا، البتہ امریکی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوئی ہے، امید ہے آگے جاکر کام کرسکیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ فی الحال دورہ امریکا طے نہیں ہوا لیکن امید ہے مستقبل میں کام کرسکیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور کافی حد تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین جو بھی توڑتا ہے اس کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہوتی ہے اور تحریک انصاف کے صدر،سپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور گورنر نے جو کیا وہ آئین شکنی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے کہا کہ اگر ہم آئین توڑنے کو ہلکا لیں گے تو آگے چل کر بھی آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھا جائے گا، ایک پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے جو تحقیقات کرے کہ ملک کے خلاف سازش میں کون کون ملوث ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ عمران نیازی کی حکومت گرانے میں وائٹ ہاؤس کی سازش نہیں بلکہ بلاول ہاؤس کی سازش تھی، میں تین سال جدوجہد کی اور عمران خان کہتا ہے یہ غیر ملکی سازش ہے جب کہ ہم کہتے ہیں یہ جمہوری سازش ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو واپس آکر پارلیمان میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنا چاہیے لیکن وہ تو ناکام ہونے کے بعد اداروں پر حملے کررہا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS