قومینمایاں

گوجرانوالہ میں گھر سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے تعفن اور خون بہتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اہل کاروں نے متاثرہ گھر کی تلاشی لی تو خاتون اور بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ تمام لاشیں ایک ہی کمرے میں موجود تھیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کو سر پر ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر سول اسپتال منتقل کردی ہیں۔

گھر کے سربراہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والد سے رابطہ ہوا ہے۔ والد کے پہنچنے کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ اہل علاقہ کے مطابق گھر کا سربراہ محنت مزدوری کرتا تھا اور رات کو کام پر گیا ہوا تھا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close