قومینمایاں

پشاور میں دھماکہ،2پولیس اہلکاروں سمیت3افراد زخمی

پشاور میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے اشرف روڈ میں دیسی ساختہ باروی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا، دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، دھماکے سے 3 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close