قومینمایاں

لگتا ہے حکومت بلدیاتی انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی

چیف الیکشن کمشنر جلال سکندر سلطان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس میں ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کے پی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ کے پی حکومت ایکٹ کی شقیں نافذ نہیں کرسکی، الیکشن کیسے ہوں گے، حلقہ بندیوں کے رولز ہی نہیں بن سکے، رولز تو بنالیں تاکہ کمیشن جائزہ لے سکے۔

چیف الیکشن کمشنر جلال سکندر سلطان نے کہا کہ معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے، ایسے ہی چلتا رہا تو صوبائی حکومت کیخلاف سخت حکم جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

 

 

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close