Home infotainment پاکستان کو چین نے آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

پاکستان کو چین نے آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

by admin
Spread the love

پاکستان کو چین نے آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دے دیا۔ اس سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے گا، خصوصاً تھرپارکر جیسے علاقے میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کا کہنا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دیے ہیں۔ یہ چینی آلات آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں موسمیاتی ڈیٹیکٹرز نصب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سے 14000 کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی حاصل کر رہے ہیں،ان آلات کی وجہ سے قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کر سکیں گے۔

You may also like

Leave a Comment