Home Pakistan نئے پاسپورٹ بنوانے اور پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہری بری طرح پریشان

نئے پاسپورٹ بنوانے اور پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہری بری طرح پریشان

by admin
Spread the love

پاسپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ التواء کا شکار ہے، جس کے باعث شہری کئی ماہ گرزنے کے باوجودپاسپورٹ سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بروقت مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہے، پاسپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ التواء کا شکارہے۔ جس کے باعث نئے پاسپورٹ بنوانے اور پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہری بری طرح پریشان ہیں اور 2 سے 3 ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔ عمرے کی ادائیگی سمیت دیگر ممالک جانیوالے شہریوں اور طلبا کو بھی پاسپورٹ کی تاخیر سے ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ساڑے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التواء کا شکار ہیں، جرمنی،برطانیہ،امریکہ ،کینیڈا،سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر سینکڑوں پاکستانی کئی ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے انک اور لیمینشن پیپر آگیا ہے، جون تک سارے پاسپورٹ کلئیر ہو جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment