ادھر اُدھر کینمایاں

جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بندکردی جائےگی،حکومتِ سندھ

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بندکردی جائےگی۔
صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ عوام کو ہر جگہ ویکسینیشن کا اہتمام کیا جائے تاہم جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا بالآخر اس کی فون سم بند کردی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اقدامات کیے جارہے ہیں کہ ہر شہری کو کرونا ویکسین کی سہولت میسر ہوجائے۔
ناصر علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کو ویکسین کےساتھ احتیاطی تدابیر بھی اختیارکرنی ہوگی تاکہ اس وبا سے بچا جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں ویکسین سےمشروط کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اکا دکا واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ایسی حرکتوں کی روک تھام کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
ناصر علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیاپرپروپيگنڈا کررہےہیں جس کا سختی سے نوٹس لیا جا رہا ہے اور ویکسین مخالف پروپيگنڈاکرنےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فائزرویکسین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین بیرون ملک پڑھنے اور روزگار کے حصول کے لیے جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس سندھ کو متعلقہ ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرونا کے حوالے سے جاری کسی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close