میرا کراچینمایاں

سول ايوی ايشن نےہیلی کاپٹر کی لينڈنگ کيلئےجناح اسپتال کواين اوسی جاری کرديا

کراچی کے جناح اسپتال کے ہیلی پیڈ پر 2دہائيوں بعدايئرايمبولينس اتری۔ سول ايوی ايشن نےہیلی کاپٹر کی لينڈنگ کيلئےجناح اسپتال کواين اوسی جاری کرديا ہے۔

اسپتال کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ہيلی پيڈ کی بحالی پرسندھ حکومت اورمحکمہ صحت کےمشکورہيں،ہیلی پیڈ کی بحالی سے دوردرازعلاقےکےمريضوں کوجلدجناح اسپتال پہنچانےکی راہ ہموارہوگئی ہے۔

سيمی جمالی نےبتایا کہ جناح اسپتال میں ايئرايمبولينس1990ميں مريضوں کولایا کرتی تھی تاہم عرصہ دراز سے یہ سلسلہ بندہوگیا تھا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close