Home Crime کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

by admin
Spread the love

کراچی میں ماہ رمضان کے دوران ڈاکو دندناتے پھررہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر چورنگی پل پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شخص کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے شہری رہبر علی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شہری عرفان زخمی ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو دم توڑ گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیالنجارنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شارع فیصل کو فوری طور پر معطل کرنےکے احکامات جاری کردیے، وزیر داخلہ نے ایس ایس پی ایسٹ سے ایس ایچ او کا سابقہ اور حالیہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب مقتول سید رہبرعلی کے والد اختر حسین نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا دو بچوں کا باپ تھا،آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، حکمران اس ملک میں غربت ختم کرنے  کیلئے کچھ کریں کیونکہ جولوگ شہریوں کو ماررہے ہیں وہ بھی بھوک کی وجہ سے ایسا کررہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment