ادھر اُدھر کینمایاں

شہرِ قائد میں آئندہ 3 روزتک مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتا دیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردیاں کب شروع ہوں گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں سردی کا باقاعدہ آغاز دسمبر اور جنوری میں ہو سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں خشک ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ 3 روز کے دوران شہرِ قائد میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہائی پریشر کے باعث پاکستان میں خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close