جرائمنمایاں

کلفٹن پولیس کی کامیاب کارروائی،منشیات فروش گروپ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی ماڈل تھانہ کلفٹن نے خفیہ اطلاع پر شیریں جناح کالونی سکندر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروپ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 74 کلو منشیات برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیرنذیر کے مطابق گرفتار ملزمان 2 ملزمان محسن ولد محمد اسلم اور سیف اللہ ولد اسلام الدین کے قبضے سے برآمد کی گئی منیشات 62 پیکٹوں میں چھپائی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ٹرانسپورٹر گروپ سے ہے ۔ وہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کراچی میں منشیات اسمگل کرتے تھے ، ان کا مرکزی ساتھی عبداللہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close