میرا کراچینمایاں

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آگیا

کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاوہ کانگو وائرس سے متاثرہ مریض بھی سامنے آگیا۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں رواں سال رپورٹ ہونے والا کانگووائرس کا یہ پہلا کیس ہے

ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایا کہ اسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کانگو وائرس کے مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا وائرس پاکستان میں 3 افراد کی جان لے چکا ہے جن میں سے ایک ہلاکت گزشتہ روز کراچی سے سامنے آئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close