میرا کراچینمایاں

کراچی کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کردی گئی

کراچی کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر چورنگی، کامران چورنگی اور پہلوان گوٹھ جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے کے باعث ڈرگ روڈ، ملیرہالٹ، صدر پارکنگ پلازہ اور لیاقت آباد فلائی اوور کے قریب ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

یونیورسٹی روڈ، گلشن چورنگی اور عائشہ منزل کے قریب بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف چالان بھی کیے جارہے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی پرعمل کریں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ غیرضروری گھروں سے نکلنے والوں کو واپس گھر بھیجا جارہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close