قومینمایاں

ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291 ہوگئی، 31 جاں بحق

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید  76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291  ہوگئی ہے۔ اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے جب کہ 9 کی حالت تشویشناک ہے اور 107 نے اس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد  845 ہوگئی ہے، سندھ میں  743 ، خیبر پختونخوا میں 276 ، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 69 ، گلگت بلتستان میں 187  جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close