قومینمایاں

کرونا وباسے مزید 135افراد جانبحق، فعال کیسز کی تعداد میں کمی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,510,56 ہوگئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 566 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 882,928 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ99 ہزار 913 ، پنجاب میں 3 لاکھ 28 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 224، اسلام آباد میں 79 ہزار 371، بلوچستان میں 23 ہزار 931 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 286 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 428 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد67 ہزار 665 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 752 ہوگئی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close