میرا کراچینمایاں

سندھ میں کورونا کا پھیلائو مزید تیز،24 گھنٹوں میں 2076 مثبت کیسسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے جبکہ 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور611 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20421 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 2076 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.2 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4854 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3883951 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور303306 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 611 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 278280 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.7 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 20172 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 19347 گھروں میں ،25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 800مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 764 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 53 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2076 نئے کیسز میں سے 1260 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 629،ضلع جنوبی 258، ضلع وسطی144،ملیر 109، کورنگی 95 اور ضلع غربی میں سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 252، سکھر 111، جامشورو 51، لاڑکانہ 44، دادو 34، بدین 28، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ 26۔26، میرپورخاص 21، مٹیاری 17، گھوٹکی اور خیرپور16۔16، شکارپور 15، ٹنڈو محمد خان 13، قمبر اور شہید بے نظیر آباد 8۔8، کشمور 5، جیکب آباد میں سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close