میرا کراچینمایاں

شہر قائد کراچی کے دینی درس گاہ جامعہ الرشید میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا

شہر قائد کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع دینی درس گاہ جامعہ الرشید میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جامعہ کی انتظامیہ  کے مطابق  یہ کراچی کا پہلا مدرسہ ہے جہاں ادارے کی سطح پر ویکسینیشن کرائی جارہی ہے، مدرسے میں  2 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انتظامیہ جامعہ کے مطابق ویکسینیشن کے پہلے روز جامعہ الرشید میں گہما گہمی ہے، طلباء کی بڑی تعداد نے ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

انتظامیہ جامعہ کا بتانا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کو ’کین سائنو‘ ویکسین کی سنگل ڈوز لگائی جائے گی، جامعہ میں دو سے تین روز میں ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close