میرا کراچینمایاں

سندھ میں کورونا کے وار جاری، 22 اموات، 915 نئے کیسز

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3462 تک پہنچ گئی ہے اور 11692 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 915 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 209514 ہوگئی ہے۔ اس بات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مزید 22 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3462 ہوگئی ہے جوکہ ا موت کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11692 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 915 کیسز سامنے آئے جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2288857 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 209429 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 89 فیصد یعنی 186353 (مریضوں) کی صحتیابی ہوئی ہے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران705 مریض بھی شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 19614 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 3462 گھروں میں، 16 آئسولیشن مراکز میں اور 783 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 696 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں 73 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 915 نئے کیسوں میں سے 772 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 342، ضلع وسطی 162 ، ضلع جنوبی 115 ، ضلع کورنگی 95 ، ضلع ملیر 37 اور ضلع غربی 21 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 39 ، قمبر 17 ، بدین 10 ، خیرپور ، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد 9-9، گھوٹکی 8، سجاول 6، مٹیاری ، عمرکوٹ اور ٹنڈو محمد خان 4-4، نوشہروفیروز ، سکھر ، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ 2-2، تھرپارکر اور شکار پور 1-1 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close