میرا کراچینمایاں

میمن گوٹھ کے پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق

کراچی کے علاقے ملیرمیمن گوٹھ کا پولیس کانسٹیبل کورونا وائرس کا شکار ہوگیا،اہلکار کی والدہ کا 12 اپریل کو مبینہ طور پر کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوا تھا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اہلکار میں وائرس والدہ سے منتقل ہوا۔

ایس ایس پی ملی علی رضا کے مطابق میمن گوٹھ کے پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اُسے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 12 اپریل کواہلکارکی والدہ کا انتقال ہوا تھا، جن کے بارے میں کورونا کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

علی رضا کے مطابق والدہ کی تدفین کے روز متاثرہ اہلکار کی طبیعت خراب تھی، جس کے بعد اُس کا اور چھوٹےبھائی کا کورونا کا تشخیصی ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ اہلکار کا مثبت اور چھوٹے بھائی کا نیگیٹیو آیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اہلکار کی طبیعت بہتر ہے اور وہ آئیسولیشن وارڈ میں ہیں،طبیعت میں مزید بہتری کے بعد اہلکار کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائیگا۔

اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں تعینات پولیس کے 7 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، سینئر پولیس افسر کے ڈرائیور اور پی ایس او بھی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close