قومینمایاں

ملک میں 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر گر کر 3.02 فیصد پر آگئی ہے جب کہ مزید 58 افراد اس وبا سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح گر کر 3.02 تک آگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار630 ہوگئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ 3 لاکھ 23 ہزار 828، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 558، بلوچستان 25 ہزار819، اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر 19 ہزار 519اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ روز مزید ایک ہزار 820 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس وبا سے صحتیاب ہونے والے مصدہق مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 931 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے کورونا کے مزید 58 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے،۔ اس طرح اس وبا سے مصدقہ جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 10 ہزار 314 ، سندھ میں 5 ہزار136، خیبرپختونخوا 4 ہزار 158، اسلام آباد 765، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 289 اور آزاد کشمیر میں 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 47 ہزار 376 ہے جن میں سے 3 ہزار 205 کی حالت تشویشناک ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close